2 اکتوبر 2014 - 14:34
شام میں دھشتگروں کو شکست، کئی اسٹریٹیجک علاقوں پر فوج کا کنٹرول

شام کی فوج نے مسلح عناصر کو شکست دے کر لاذقیہ شہر کے مضافات میں واقع اسٹریٹیجک علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے شہر لاذقیہ کے مضافات میں واقع عین الجوزہ اور رویسہ الجاعورہ دیہاتوں اور دورین کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ شام کی فوج نے اس کارروائي میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
دریں اثناء شام کی فوج صوبۂ حماہ میں بھی اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے توپخانے کے ذریعے اللطامنہ اور کفر زیتا میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔  جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ شام کی فوج جیش الاسلام نامی دہشتگرد گروہ کو دوما شہر میں مکمل طور پر نابود کرنے کے مقصد سے ریف دمشق میں بھی اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲